گدھے کی کھال دنبے اور گائے کی کھال سے زیادہ قیمتی ہونے کا انکشاف

پیر 30 مارچ 2015 14:51

گدھے کی کھال دنبے اور گائے کی کھال سے زیادہ قیمتی ہونے کا انکشاف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء) پنجاب میں گزشتہ دو سال سے مختلف دیہی علاقوں میں گدھے کے گوشت کی فروخت کی خبروں کے بعد قصاب برادری کے ایک بزرگ کا کہنا ہے کہ گدھے کی کھال، دنبے اور گائے کی کھال سے بھی مہنگی فروخت ہوتی ہے۔ اس کی وجہ گدھے کی کھال کی مضبوطی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناءایک سینئر ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ گدھے کی کھال ایک خاص قسم کے عنصر کی وجہ سے سرد و گرم موسم کے ساتھ قدرتی طور پر اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تاہم انتہائی سرد قسم کے علاقوں میں گدھے کی کھال کا بنا ہوا لباس منہ مانگی قیمت میں فروخت ہوتا ہے۔