رافیل نڈال میامی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

پیر 30 مارچ 2015 14:50

رافیل نڈال میامی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

میامی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) سیکنڈ سیڈ سپین کے رافیل نڈال میامی ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئے، اسٹانسلاس وارنکا اورجوولفریڈ سونگا کوبھی شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

(جاری ہے)

امریکہ کے شہرمیامی میں جاری ماسٹرزایونٹ میں فرنانڈ وو ر ڈ اسکونے ہم وطن رافیل نڈال کا سفرتیسرے راونڈ میں تمام کردیا، ورڈاسکونے نڈال کوتین سیٹ کے مقابلے کے بعد چھ چار، دوچھ اورچھ تین سے زیرکیا،تھرڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے کولمبیا کے سانتیاگوگیرالڈوکومات دیکرپری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے، امریکی فتح کا اسکورچھ تین اورچھ چاررہا،سیونتھ سیڈ سوئٹزرلینڈ کیاسٹانسلاس واورنکا اورفرانس کے جوولفریڈ سونگا بھی تیسرے راونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئے، واورنکا کوفرانس کے ایڈرین منارینونے سات چھ اورسات چھ سے مات دی، سونگا کوہم وطن گیل مونفلزکیخلاف چارچھ اورچھ سات سے شکست ہوئی۔