پنجاب پولیس کیلئے ہیلی کاپٹرز خریداری کیلئے ٹینڈرز طلب

پیر 30 مارچ 2015 14:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے محکمہ پولیس کی طرف سے مانگے گئے تین ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لئے ٹینڈرز طلب کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ایک ہیلی کاپٹر کی قیمت 1 ارب بنتی ہے جبکہ حکومت پنجاب محکمہ پولیس کو اس مد میں پہلے ہی 57 کروڑ کے فنڈز جاری کر ہو چکے ہیں۔ پنجاب پولیس کے سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے حکومت سے اپنے لئے ہیلی کاپٹرز کا مطالبہ کیا تھا تاہم ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے 28 اپریل سے 4 مئی تک ٹینڈرز کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :