میری ٹائم سیکیورٹی کی کارروائی، 18بھارتی ماہی گیر گرفتار

پیر 30 مارچ 2015 14:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)میری ٹائم سیکیورٹی کی کارروائی، پاکستانی سمندری حدود سے 18بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لئے گئے، ماہی گیروں کی 3لانچیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سمندری حدود سے 18بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کی تین لانچیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ بھارتی ماہی گیروں کو کراچی سینٹرل جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔