بدین اور ٹھٹھہ میں سمندر نے تباہی مچا دی،اڑھائی لاکھ ایکڑ پر کھڑے درخت مکمل طور پر ختم

پیر 30 مارچ 2015 14:32

ٹنڈو باگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) بدین اور ٹھٹھہ میں سمندر نے تباہی مچا دی ۔تفصیلات کے مطابق انڈس ڈیلٹا میں دریا کے شیرین پانی نہ چھوڑنے سے مندر کی ساحلی پٹی پر سمندر تیز رفتاری کے ساتھ تباہی مچا رہا ہے، کیٹی بندر،بدین، گولارچی، جاتی، شاہ بندر، میرپور ساکرو کے 100سے زائد دیہاتوں کو سمندر نے مکمل ختم کر دیا ، اڑھائی لاکھ ایکڑ پر کھڑے درخت مکمل طور پر ختم ہو گئے۔

یاد رہے کہ سمندر نے 30لاکھ اراضی پہلے ہی لقمہ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ 14برسوں سے کوٹری ڈاؤن اسٹریم کے نیچے پانی نہ چھوڑنے اور سمندر میں میٹھا پانی نہ چھوڑنے سے سمندر آگے بڑھ رہا ہے، یہی حالت رہی تو سمندر کچھ عرصے کے دوران ضلع ٹھٹھہ، ضلع سجاول اور ضلع بدین مکمل پانی کی لپیٹ میں آجائے گا، اس وقت سمندر روزانہ 100ایکڑ اراضی اپنا لقمہ بنا رہا ہے، اس سلسلے میں بدین ڈسٹرکٹ کی 35لاکھ زمین اپنی لپیٹ میں سمندر نے لے لی ہے، سمندر کی تیز رفتاری کے ساتھ بڑھنے سے ضلع بدین کی ساحلی پٹی کی 8تحصیلوں جن یں کیٹی بندر کی 42دیہات،بدین، گولارچی کے 40دیہات، جاتی، شاہ بندر، میرپور ساکر کے 85دیہات سمندر نے مکمل طور پر لقمہ کی نظر کر دیا ہے، غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر6لاکھ افراد نقل مکانی کر کے چلے گئے ہیں، اڑھائی لاکھ درخت تباہ ہو گئے ہیں جو طرفان آنے کی صورت میں وہ درخت طوفان کو آگے نہیں چھوڑتے تھے، سمندر کا تیزی سے آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے میٹھا پانی سمندر میں نہ چھوڑا تو چند برسوں میں ضلع بدین، ٹھٹھہ اور سجاول ضلع سمندر کا لقمہ بن جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :