سعودی عرب میں امن چاہتے ہیں ،پاکستان اور ترکی ثالثی کا کردار اداکریں:سراج الحق

پیر 30 مارچ 2015 14:31

سعودی عرب میں امن چاہتے ہیں ،پاکستان اور ترکی ثالثی کا کردار اداکریں:سراج ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان اور ترکی یمن تنازع پر ثالثی کا کر دا ر ادا کریں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ملک میں تبدیلی صرف شریعت کے نفاذ سے ہی آسکتی ہے اور وہ ملک میں قوم کی فلاح و بہبود کیلئے میدان میں نکلیں ہیں ۔سراج الحق کا کہناتھاکہ وہ سعودی عرب میں امن چاہتے ہیں اور یمن تنازع پر پاکستان اور ترکی کو ثالث کا کردار ا دا کر نا چاہئے ۔سراج الحق کا کہناتھاکہ موجودہ دور میں پاکستان میں غریب کا جینا مشکل ہو گیاہے ۔