نئی دلی ،نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے سابق بھارتی قانون ساز ہلاک ہوگیا

پیر 30 مارچ 2015 14:12

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) نامعلوم مسلح افراد نے نئی دلی میں لوک دل کے سابق رکن پارلیمنٹ بھرت سنگھ کو قتل کردیا اطلاعات کے مطابق 8سے10حملہ آوروں نے مغربی دلی کے علاقے ا بھی نندن واٹیکا میکں ایک مذہبی پروگرام کے دوران 38سالہ بھرت سنگھ اور انکے دو ساتھیوں پر اندھادھند فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ پولیس نے کہا کہ تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا ور بھرت سنگھ جنہیں دو سے زیادہ گولیاں لگی تھیں ،زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

متعلقہ عنوان :