جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے وائس چیئرمین کا شہید جلیل اندرابی سمیت کشمیری شہداء کو خراج عقیدت

پیر 30 مارچ 2015 14:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے وائس چیئرمین طفیل الطاف بٹ نے انسانی حقوق کے معروف علمبردار ایڈووکیٹ جلیل انداربی سمیت دیگر کشمیری شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔طفیل الطاف بٹ نے ایک بیان میں کہاکہ کشمیری قوم نے اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جو بے مثال قربانیاں دی ہیں انہیں کسی بھی حال میں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہیداشفاق مجید وانی، شبیر احمد صدیقی، اور ڈاکٹرعبدالاحد گوور کو بھی کو خراج عقیدت ادا کیااور کہا کہ انکی اور دیگر شہداء کشمیر کی عظیم قربانیاں جلدرنگ لائیں گئی اور کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے۔انہوں نے کہاکہ قابل قانون دان اور دانشور ہونے کے باوجود جلیل اندرابی نے جدوجہد آزادی کے دوران گرانقدر خدمات انجام دیں۔طفیل الطاف بٹ نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :