حکومت یمن کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے ‘ کسی دوسرے ملک کی جنگ میں براہ راست حصہ نہیں لینگے ‘احسن اقبال

پیر 30 مارچ 2015 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت یمن کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے ‘ کسی دوسرے ملک کی جنگ میں براہ راست حصہ نہیں لینگے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کی جنگ میں براہ راست حصہ نہیں لیں گے، حکومت یمن کی صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے انہوں نے کہا یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت یمن کی صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو ڈیشل کمیشن کے معاملے پی ٹی آئی کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے مسودے کو تبدیل نہیں کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :