آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن ورلڈ کپ کے کامیاب وکٹ کیپر رہے

پیر 30 مارچ 2015 14:11

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن ورلڈ کپ کے کامیاب وکٹ کیپر رہے
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مارچ ۔2015ء ) آسٹریلین وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن ورلڈ کپ 2015ء کے کامیاب ترین وکٹ کیپر رہے ۔ آسٹریلوی وکٹ کیپر نے میگا ایونٹ کے 8 میچز میں وکٹوں کے پیچھے 16 کیچ پکڑے تاہم وہ کوئی سٹمپڈنہ کر سکے ۔

(جاری ہے)

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی 15 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ ویسٹ انڈیز کے دنیش رامدین اور نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر لیوک رونچی نے بالترتیب 13 ، 13 جبکہ پاکستان کے عمر اکمل نے 12شکار کئے ۔ بریڈ ہیڈن کو ورلڈ کپ میں ایڈم گلکرسٹ کے بعد آسٹریلیا کا کامیاب ترین وکٹ کیپر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔