یمن سے تمام پاکستانیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ‘وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید

پیر 30 مارچ 2015 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی وزیراطلاعات وسینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تمام مسافروں نے یمن میں پاکستان کے سفیر کی تعریف کی،حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے دودن میں پانچ سو تین پاکستانی واپس لائے گئے، تمام پاکستانیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پی آئی اے کی پرواز یمن سے پاکستانیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، جہاں مسافروں کے عزیزواقارب کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید اور رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری بھی مسافروں کے استقبال کے لیے وہاں موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزرشید نے کہ اکہ حکومت کی کاوشوں سے اب تک پانچ سو تین پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں، حکومت پھنسے ہوئے تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی تمام پاکستانیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری نے کہاکہ محصور پاکستانیوں کی واپسی کے عمل کی نگرانی خود وزیراعظم کررہے ہیں، یمن میں رہ جانے والے آخری پاکستانی کو بھی بحفاظت واپس لایاجائیگا، نوفلائی زون سے اپنے شہریوں کو باحفاظت نکال لانے پرخوشی محسوس ہورہی ہے۔یمن میں پاکستان کے سفیرنے کہاکہ پاکستانیوں کو واپس لاکر کوئی احسان نہیں کیا یہ ہمارا فرض تھا، خوشی ہے کہ اپنے مقصد میں کامیاب رہے، بہت جلد باقی پاکستانیوں کو بھی واپس لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :