پاک ایران سرحدی سفری راہداری کوکھول دیا گیا

پیر 30 مارچ 2015 14:11

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاک ایران سرحدی سفری راہداری کوکھول دیا گیا چاغی کے ایرانی سرحد سے متصل شہر تفتان کی لیویز حکام کے مطابق تفتان میں واقع دو طرفہ سفری راہداری گیٹ ایک ہفتے قبل ایرانی حکام نے بند کی تھی جس کے کھلنے سے دو طرفہ سرحدی اضلاع کے لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا یاد رہے پاکستان اور ایران کی سرحدی اضلاع کے لوگ اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے اجازت نامے کے تحت 15 روز تک دونوں ممالک کی سرحدی علاقوں میں سفر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :