یمن ‘ پھنسے 150 سے 200 کے قریب پاکستانیوں کو بحفاظت طور پر وطن واپس لانے کیلئے طیارہ کل روانہ ہوگا

پیر 30 مارچ 2015 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم نے کہاہے کہ یمن کے شہر مقالا میں پھنسے 150 سے 200 کے قریب پاکستانیوں کو بحفاظت طور پر وطن واپس لانے کے لئے دوسرا خصوصی طیارہ 31 مارچ کو روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ یمن کے شہر عدن میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کی وجہ سے ایئرپورٹ تک رسائی ممکن نہیں جہاں پھنسے 100 سے زائد پاکستانیوں کو بذریعہ روڈ المکلا لایا جائیگا جہاں سے خصوصی پرواز کے ذریعے تمام محصورین کو وطن واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 339 مسافروں کو پی آئی اے کی پرواز سے کراچی ایئرپورٹ لایا جائے گا جہاں سے انہیں بذریعہ پرواز اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ محصورین کا المکلا کے نزدیکی ایئرپورٹ ریان کے ذریعے انخلا ممکن ہے ‘ المکلا سے دوسرا ممکنہ ذریعہ غیضہ ایئرپورٹ ہے اور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے چینی حکام سے بھی رابطے میں ہیں جب کہ پاک بحریہ کا جہاز بھی عدن کی جانب روانہ ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :