ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا اولین مقصد اپنے مسافروں کا ادارے پر اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے‘ ایم ڈی محمد سعید اللہ خان

پیر 30 مارچ 2015 14:05

گلگت بلتستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا اولین مقصد اپنے مسافروں کا ادارے پر اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ابتدائی طور پرناردرن ایریاز ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی کچھ گاڑیوں میں سیکورٹی کے نظام کو رائج کیا گیا ہے۔ اب نیٹکو کی مسافر گاڑی میں ایک مسلح سیکورٹی گارڑ تعینات کیا گیا ہے ۔

وقت کے ساتھ ساتھ ہر مسافر گاڑی میں جدید کیمروں کی تنصیب کو بھی ممکن بنایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے سیکورٹی اہلکاروں اور نیٹکو گلگت سٹیشن کے ملازمین سے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسافر ہی ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی حفاظت ادارے کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیٹکو کی گاڑیوں میں قانونی اور لائسنس یافتہ اسلحہ کے لئے پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ڈپٹی کمشنرز سے بھی باقاعدہ درکواست کی گئی ہے ۔جب اسلحہ کے لائسنس ملیں گے تو تمام گاڑیوں میں سیکورٹی کے نظام کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے منیجر گلگت سٹیشن دل نذیر کو موقع پر احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مسافروں کے انتظار گاہ میں مزید تذئین و آرائش ممکن بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مسافر ادارے اور ادارے کے ملازمین سے مطمین اور خوش ہوں۔انہوں نے اس موقع پر سیکورٹی اہلکاروں کو نیٹکو کی مسافر گاڑیوں میں حفاظت کے لئے اسلحہ فراہم کیا ۔