ٹانک ‘پولیو کیسز کے خاتمہ کیلئے ضلع بھر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ

پیر 30 مارچ 2015 14:05

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)ڈپٹی کمشنر ٹانک نے پولیو کے ریفوزل کیسز کے خاتمہ کے لئے ضلع بھر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ کرکے ان والدین کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جو اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکاری ہیں ڈپٹی کمشنر ٹانک احمد خان وزیر کی طرف سے جاری دفعہ 144کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پولیو کا خاتمہ پورے ملک میں ایک قومی مشن بن چکا ہے اور پورے ملک میں پولیو کے خلاف ایمر جنسی نافذ ہے ان کا کہناتھا کہ ٹانک میں ریفوزل کیسز کے خاتمہ کے لئے ضلع بھر میں دفعہ 144کا نفاذ 30مارچ سے لیکر 30اپریل تک کیا گیا ہے تاکہ ریفوزل کیسز کا خاتمہ ہو سکے اور مستقبل میں دیگر بچوں کو پولیو کے وائرس کے اثرات سے بچایا جا سکے -