سجاد حسین لودہراں اخبار یو نین کے متفقہ طور پر سر پر ست اعلی منتخب

پیر 30 مارچ 2015 14:05

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) لودہراں اخبار یو نین کے متفقہ طور پر سر پر ست اعلی منتخب ہو نے پر سجاد حسین اور صدر محمد اسلم صدیقی سمیت دیگر عہدیداران وممبران کو فقیروالی اخبار فروش مدثر چوہدری ،انعام الحق چوہدری ،ہارون آباد اخبار فروش یو نین حاجی جبار،حاجی خالق،طاہر حسین تبسم ، سمیت دیگر دوست احباب نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا طاہر حسین تبسم نے کہا کہ کسی بھی یو نین کی مضبوطی یو نین ممبران کے متفقہ رائے سے ہو تی ہے اورانھوں نے امید ظاہر کی ہے سر پر ست اعلی سجاد حسین اور صدر اسلم صدیقی تمام دوستوں کو اپنے ساتھ لے کر چلیں گے اور کسی سے کوئی زیادتی نہ انصافی یا ان کے حقوق سلب کر نے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے آخر میں اخبار یونین ہارون آباد نے لاہور کے مقامی اخبار کو ایورڈ ملنے اور انکی ایورڈ کے لئے محنت کر نے والے دوست احباب چیف ایڈیٹر،گروپ ایڈیٹر،سر کولیشن منیجرمشاق شاکر ،ندیم جوئنیر،چوہدری غلام مرتضی باجوہ سمیت دیگر دوستوں کو مبار کباد دی اور انکی محنت کو سراہا اور باقیہ اخبار وں کے لئے بھی دعا کی اللہ پاک ان سبکو بھی آسمان کی بلندیوں تک پہنچا ئے اور انکو بھی انکی محنت کا ثمر ملے-

متعلقہ عنوان :