ہارون آباد‘پٹرولنگ پولیس کے موثر گشت سے علاقہ میں جرائم میں واضح کمی

پیر 30 مارچ 2015 14:03

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پٹرولنگ پولیس کے موثر گشت سے علاقہ میں جرائم میں واضح کمی ہوئی ہے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور دوسروں کی زندگی کو بچایا جا سکتا ہے انچارج پٹرولنگ پولیس اڈاشہید چوک محمد اعظم کلو سب انسپکٹرنے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے موثر گشت سے علاقہ میں جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری سے پر ہیز کریں زیادہ تر حادثات تیز رفتای کی وجہ سے پیش آتے ہیں اور تیز رفتاری آج کل کی نوجوان نسل کرتی ہے والدین اپنے بچوں سخت ترین ہدایت جاری کریں تاکہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی بچ سکے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہر گز نہ کریں ڈی پی او بہاولنگر منتظر مہدی اورڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس کی ہدایت پر عمل دراآمد کرتے ہوئے خاص کر رات کے اوقات میں ہر موٹر سائیکل اور ہر گاڈی کو چیک کیا جاتا ہے اور دوران گشت ہر آدمی پرکڑی نظر رکھی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :