ہارون آباد‘ موبائل چوری کی ورادات‘ موبائل چور رنگے ہاتھوں عوام کے نر غے میں آگیا

پیر 30 مارچ 2015 14:03

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) شہر کی حدود میں موبائل چوری کی ورادات موبائل چور رنگے ہاتھوں عوام کے نر غے میں آگیا تفصیل کے مطا بق فقیروالی میں موبائل شاپ میں موبائل کی خریداری کے بہانے شہباز بھٹی نامی چور داخل ہوا اور دوکان دار سے کہنے لگا مجھے اچھا سا موبائل دکھاؤ دوکان مالک موبا ئل دکھانے میں مصروف ہو گیا چور دوکان مالک کو چکما دے کر موبائل چرا کر فرار ہو گیا دوکان دار کے شور پر عوام نے پکڑ کر قیمتی مو بائل بر آمد کر لئے- شہر بھر میں موسم سر ما کی آمد سے ہی فقیروالی ڈونگہ بونگہ ہارون آباد سمیت ارد گرد کے علاقوں میں چوری ڈکیتی کی واردتوں میں نہ رکنے والا اضافہ بدستور جاری ہے جس سے عوام ہر لمحہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے پر مجبور ہے یہاں تک کہ عوام اپنے ساتھ چلنے والے سایے سے بھی ڈری ہو ئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :