لاہور : الیکشن ٹربیونل میں این اے 125 میں انتخابی عذرداری کی سماعت،خواجہ سعد رفیق اپنا بیان ریکارڈ کروانے پہنچ گئے۔

پیر 30 مارچ 2015 14:01

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : این اے 125 میں انتخابی عذر داری کی سماعت جاری ہے جس کے لیے خواجہ سعد رفیق اپنا بیان ریکارڈ کروانے ٹربیونل پہنچ گئے ہیں .

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق اپنے وکیل کے ہمراہ ٹربیونل کے رو برو اپنا بیان قلمبند کروائیں گے. یاد رہے کہ این اے 125 میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے درخواست دائر کر رکھی ہے.