اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تاحیات نا اہلی کے معاملے پر لار جر بنچ تشکیل دے دیا۔

پیر 30 مارچ 2015 13:54

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : سپریم کورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تا حیات نا اہلی کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا.

(جاری ہے)

بابر اعوان نے عدالت میں سوال کیا کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہلی مستقل ہوتی ہے یا عارضی. عدالت نے تاحیات نا اہلی کی معاملے پر 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا. یاد رہے کہ عدالت نے عبدالکریم نوشیروانی کی اہلیت چیلنج ہونے پر اٹھنے والے سوالات کے پیش نظر لارجر بنچ تشکیل دیا ہے.