وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی کاوشوں سے یمن میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں ‘شجاعت عظیم

پیر 30 مارچ 2015 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی کاوشوں سے یمن میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں ‘ دوسری پرواز پرسوں منگل کو پاکستان پہنچے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات واضح ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف خود یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یمن میں پھنسے باقی پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے دوسری خصوصی پرواز کل منگل یمن کے مکالا ایئرپورٹ پر جائے گی دوسری جانب پی آئی اے کے چیئرمین نصیر جعفر نے کہا کہ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے دوسرا خصوصی طیارہ کلیئرنس ملنے کے لئے بھیجا جائے گاانہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیں جو ذمہ داری دی ہے وہ پی آئی اے نے پوری کی ہے۔ پی آئی اے کا عملہ غیر معمولی حالات میں یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جس پر ان کا کردار قابل تحسین ہے۔