اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ‘ ائیر پورٹ وزیر اعظم ‘ میڈیا اور حکومت زندہ کے بعد نعروں سے گونج اٹھا

پیر 30 مارچ 2015 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ‘ ائیر پورٹ وزیر اعظم ‘ حکومت پاکستان اور میڈیا زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جبکہ مسافروں نے حکومت پاکستان ‘ وزیر اعظم نواز شریف ‘ پی آئی اے اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے حکومت ‘ میڈیا نے مشکل کی گھڑی میں ساتھ دیا پی آئی اے کی پرواز یمن سے پاکستانیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی تو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے استقبال کیا اس موقع پر مسافروں کے عزیز واقارب کی بڑی تعداد موجود تھی پی آئی اے کا طیارہ کراچی سے جیسے ہی اسلام آباد کی سر زمین پر لینڈ کیا تو مسافروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اس موقع پر کئی مسافر اپنے عزیزوقارب سے گلے لگ گئے اور آبدیدہ ہوگئے لاؤنج میں رقت آمیز مناظر دیکھے گئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں نے کہا کہ بہترین انتظامات کرنے پر حکومت اور وزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں اپنی سفیر اور پاکستانی ہونے پر فخرہے۔ مسافروں نے بتایا کہ عدن میں پھنسے پاکستانی زیادہ مشکل میں ہیں۔ حکومت انکی واپسی کیلئے اقدامات کرے۔ اس موقع پر انھون نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے انہیں اس مصیبت کی گھڑی میں انکا بھرپور طریقے سے ساتھ دیا اس موقع پر مسافروں اورعزیز واقارب نے وزیر اعظم ‘ حکومت پاکستان اور میڈیا کے حق میں نعرے لگائے مسافروں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو نکالنے کے لئے خصوصی انتظامات کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے بے حد مشکور ہیں۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے کئے گئے عملی اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا۔اسلام آباد ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد‘ جئے پاکستان‘ نواز شریف زندہ باد‘ جئے نواز شریف کے نعروں سے گونج اٹھا۔

متعلقہ عنوان :