لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ یوحنا آباد کیس کی سماعت

پیر 30 مارچ 2015 13:23

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ یوحنا آباد کیس کی سماعت ہوئی جس میں عادلت نے سانحہ یوحنا آباد کے 28 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا.

(جاری ہے)

گرفتار کیے گئے ملزمان میں 16 افراد دو افراد کو زندہ جلائے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ باقی 12 افراد کو سانحۃ یوحنا آباد میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے لہٰذا مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے عدالت اگر چاہے تو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا سکتی ہے. تاہم عدالت نے 28 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا. اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے.

متعلقہ عنوان :