پشاور : نامعلو م افراد کی پولیس پر فائرنگ، جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور ہلاک، 3 فرار

پیر 30 مارچ 2015 13:16

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : پشاور میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کی پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کے گاؤں پختہ غلام میں 4 نامعلوم افراد نے پولیس کی پارٹی پر اچانک فائرنگ کر دی جس کے بعد پولیس کی جوابی کاروائی کی نتیجے میں 1 حملہ آورہلاک جبکہ باقی تین فرار ہو گئے. پولیس نے حملہ آور کی لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے.