پیرومل تھانہ کی حدود میں 2 معصوم بچے نہر میں ڈوب کر ہلاک

پیر 30 مارچ 2015 13:13

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پیرومل تھانہ کی حدود میں 2 معصوم بچے نہر میں ڈوب کر ہلاک، گھر میں کہرام۔ تفصیلات کے مطابق پیرومل تھانہ کی حدود میں نواحی گاؤں کرم علی بکٹی کے رہائشی 2 معصوم 11 سالہ جھامن ولد ہاشم 6 سالہ انجی ولد نرمنگ مال مویشی چراتے ہوئے قریبی سامارو نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

3 گھنٹے بچے غائب ہونے پر تلاش کیا۔ لاشوں کو نکال کر پیرومل اسپتال لایا گیا جہاں سے بعدازاں دونوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ پولیس نے رابطہ پر بتایا کہ بچے مال مویشی چراتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :