حکومت شہداء فاؤنڈیشن اور جامعہ حصفہ کے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے گریزاں

پیر 30 مارچ 2015 13:11

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) حکومت شہداء فاؤنڈیشن اور جامعہ حصفہ کے طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے جس نے لال مسجد آپریشن کا بدلہ لینے کے لئے داعش کو دعوت دے رکھی تھی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطا بق وزارت داخلہ اور پولیس افسران کا کہنا ہے کہ دسمبر میں شہداء فاؤنڈیشن نے ایک پریس ریلیز اور ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے داعش کے سربراہ کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی اور اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لینے کا کہا تھا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیس سٹی سپرنٹنڈنٹ رضوان عمر گوندل اور آئی جی پولیس طاہر عالم کو قانونی کارروائی کے لئے خط لکھا گیا ۔ اس رپورٹ کو قانونی رائے لینے کے لئے پولیس پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ بھیجا گیا ۔ جس نے رائے دی کہ پریس ریلیز اور ویڈیو میں کہے گئے الفاط تعزیرات پاکستان کی دفعہ 121 ، 121A ، 505(1) اور 505(2) کے تحت آتے ہیں دفعہ 121 اور 121A پاکستان کے خلاف جنگ کرنے سے منسلک ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں ایک سینئر وزارت داخلہ کے عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چند میٹنگز میں پولیس افسران نے سینئر حکومتی عہدیدار کو یاد دلایا ہے کہ تاہم انہیں جواب کے لئے انتظار کرنے کو کہا گیا ۔