الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے درمیان طویل اجلاس

فیصل سبزواری کی پارٹی رکنیت معطل ،سندھ اسمبلی کی سیٹ سے بھی استعفیٰ مانگ لیا گیا

پیر 30 مارچ 2015 13:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے کارکن اور صوبائی رکن اسمبلی سبزواری کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے اور سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پیر کے روزنائن زیرو پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی کے درمیان تین گھنٹے طویل ان کیمرہ اجلاس ہوا ،اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے متعدد ارکان کی عدم شرکت پر الطاف حسین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نائن زیر و پر رینجرز کے چھاپے اور اس کے بعد ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔الطاف حسین نے نائن زیرو پر چھاپے کے بعد رابطہ کمیٹی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے،اس دوران الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے کارکن فیصل سبزواری کی پارٹی رکنیت معطل کر تے ہوئے سندھ اسمبلی کی سیٹ سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے رابطہ کمیٹی ارکان کی قسمت کا فیصلہ الطاف حسین کریں گے