پاک بنگلہ سیریز ، پی سی بی آفیشل سکیورٹی جائزے کیلئے بنگلہ دیش روانہ

پیر 30 مارچ 2015 13:05

پاک بنگلہ سیریز ، پی سی بی آفیشل سکیورٹی جائزے کیلئے بنگلہ دیش روانہ

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے سے پہلے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پی سی بی آفیشل بنگلہ دیش روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے پہلے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پی سی بی نے جنرل منیجر سیکورٹی اینڈ ویجی لینس کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم کو بنگلہ دیش بھیجا گیا ہے جو سیریز میں ہونے والی سیکورٹی کا جائزہ لے کے رپورٹ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو پیش کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تین ون ڈے ایک ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز متوقع ہے جو اپریل کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :