لوئر اورکزئی ایجنسی ،مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق، چار افراد زخمی

پیر 30 مارچ 2015 13:05

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ میروبک میں بارشوں کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ،اس حوالے سے پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ میروبک میں شدید بارشوں کی وجہ سے میاں جان نامی شخص کی گھر کا چھت گرنے سے ایک خاتون زوجہ میاں ولی خان جاں بحق جبکہ دو خواتین اورایک بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر کوہاٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا یہ واقع اس وقت پیش آیا جب میاں جان نامی شخص کے گھر کے افراد دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران مکان کی چھت گر گئی ۔