اسلا م آباد : وزیر اعظم نواز شریف کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا خط

پیر 30 مارچ 2015 13:01

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 30 مارچ 2015 ء) : وزیر اعظم کو اپزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خط لکھا جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مبارکبا د دی، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپز پارٹی نے ہمیشہ ہی محاذ آرائی کی سیاست کی مخالفت کی ہے، اتفاق رائے سے ہونے والے فیصلوں کے باعث جمہوریت مضبوط رہتی ہے. انہوں نے وزیر اعظم کو کہا کہ انتخابی اصلاحات کو مزید تیز کیا جانا چاہئیے.