گھوٹکی ، ایک ایکڑ زمین کا تنازعہ ،باپ کے قتل کے بعدجرگے نے سات سالہ بیٹی کو ونی کرنے کا حکم دیدیا

پیر 30 مارچ 2015 12:48

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں غیر قانونی جرگے ظلم ڈھانے لگے ، نواحی گاوٴں جام سمیجو میں سولہ ماہ قبل پنچائت کے حکم پر باپ کو قتل کر دیا اور پھر سات سالہ مقتول کی یتیم بیٹی ونی کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے نواحی گاوٴں جام سمیجو میں ایک ایکڑ زمین کے تنازعے پر جرگے نے سات سالہ یتیم بچی کو ونی کرنے کا حکم دے دیا۔

حکم کی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں پورے خاندان کو گاوٴں بدر ہونے کی شرط عائد کی۔ یتیم بیٹی کو ونی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے ، متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ان کا کمانے والا کوئی بھی نہیں ، ان کے پاس صرف ایک ذریعہ ہے ، ایک ایکڑ زمین جس کی حاصلات کی ان کے لیے مصیبت بن چکی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے فوری نوٹس لیکر انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :