پشاور، فائرنگ سے جاں بحق لیفٹیننٹ کرنل محمد طاہر کے قتل کامقدمہ درج

پیر 30 مارچ 2015 12:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد طاہرعظیم کے قتل کی ایف آئی آر محکمہ انسداد دہشتگردی میں درج کر لی گئی۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ کرنل محمد طاہر عظیم کو حیات آباد میں نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد طاہر راولپنڈی میں تعینات تھے اور اپنے رشتہ دار کی شادی میں شرکت کیلئے حیات آباد آئے تھے۔ محمد طاہر عظیم کے قتل کی ایف آئی آر محکمہ انسداد دہشتگردی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ۔ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :