پشاور میں پولیس پر حملہ، پولیس فائرنگ سے حملہ ا ٓور ہلاک،3فرار

پیر 30 مارچ 2015 12:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) پشاور میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس پر حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کے گاوں پخہ غلام میں 4 نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی گشتی پارٹی پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی جس سے 1 حملہ آور ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔