لاہور : عبیرہ قتل کیس کے دو ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پیر 30 مارچ 2015 12:41

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 30 مارچ 2015 ء) : عبیرہ قتل کیس کی سماعت لاہور کی مقامی عداالت میں ہوئی جس میں ماڈل عبیرہ کے قتل کے دو ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی، سماعت کے دوران پولیس نے موقف اختیار کیا کہ یوسف کھوکھر اور عبیرہ کو زہر دے کر مارا گیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ میں توسیع کی جائے جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا پر ریمانڈ میں توسیع کا حکم دے دیا جبکہ عبیرہ قتل کیس کی مرکزی ملزم طوبیٰ کو پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائی جا چکی ہے.

متعلقہ عنوان :