سعودی عرب نے فلسطین کی آزادی کامطالبہ کردیا، فلسطینیوں کو بھی آزادرہنے کا حق ہے: سعودی فرمانروا

پیر 30 مارچ 2015 12:35

سعودی عرب نے فلسطین کی آزادی کامطالبہ کردیا، فلسطینیوں کو بھی آزادرہنے ..

شرم الشیخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء) سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسئلہ فلسطین کے تنازع کے فوری حل کا مطالبہ کردیااور کہاکہ فلسطینیوں کوبھی دیگراقوام کی طرح آزادی کی فضاءمیں زندہ رہنے کا حق حاصل ہے، ایسی فلسطینی ریاست چاہتے ہیں جس میں بیت المقدس کو اس کے دارالحکومت کا درجہ حاصل ہو اورہمارا یہ مطالبہ بے جا نہیں بلکہ عالمی برادری اسے تسلیم کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین نے کہاکہ خطے کو درپیش دیگر مسائل اور تنازعات کے فوری حل کی ضرورت ہے ،مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے لیے فلسطینی تنازع کا حل ناگزیر ہے،اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،2002ءمیں عرب ممالک کی جانب سے فراہم کردہ روڈ میپ میں بھی اس کی وضاحت کی جا چکی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ عرب روڈ میپ کی روشنی میں فلسطینی عوام کی آزادی کے مطالبے کو تسلیم کرے اور فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے آج تک منظور کی گئی تمام قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :