نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر مارٹن گپٹل ورلڈ کپ 2015 میں ٹاپ سکورر رہے

پیر 30 مارچ 2015 12:22

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر مارٹن گپٹل ورلڈ کپ 2015 میں ٹاپ سکورر رہے

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر مارٹن گپٹل ورلڈ کپ 2015 میں ٹاپ سکورر رہے۔ انہوں نے 9 میچز میں 68.37 کی اوسط سے 547 رنز سکور کئے جس میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹر فائنل میں 237 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو ورلڈ کپ مقابلوں کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے نمبر پر رہے انہوں نے 7 میچوں میں 108 کی اوسط سے 541 رنز سکور کئے جس میں شاندار چار سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے مسلسل چار سنچریاں بناکر ورلڈ ریکارڈ قائم کیاجنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیئرز 482 رنز کے ساتھ تیسرے، زمبابوے کے برینڈن میک کلم 433 رنز کے ساتھ چوتھے اور بھارت کے شیکھر دھون 412 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :