اسٹیل و لوہے کی مصنوعات پر 12.5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

پیر 30 مارچ 2015 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) حکومت نے پائپس اور ٹیوبز سمیت اسٹیل اور لوہے کی متعدد اشیا پر ساڑھے 12 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔

(جاری ہے)


فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اسٹیل اور لوہے کی فلیٹ رولڈ مصنوعات، ٹیوبز، پائپس، ویلڈنگ کی مصنوعات سمیت متعدد اشیا پر ساڑھے بارہ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مینوفیکچرز کی طرف سے ایچ آر سی کی درآمد اور میٹل شیلز پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے