ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے صارفین کے لیے اسمارٹ میٹرز منصوبے کا پی سی ون منظوری کا منتظر

پیر 30 مارچ 2015 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) کے صارفین کے لیے اسمارٹ میٹرز منصوبے کا پی سی ون منظوری کا منتظر ہے۔ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن سے منظوری کے تین ماہ کے اندر اندر آئیسکو کے 23لاکھ سے زائد صارفین کے لیے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے پر اسلام آباد اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں یہ میٹرز لگائے جائیں گے اور اس منصوبے پر اٹھارہ ارب روپے کی لاگت آئے گی جو ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا۔ اس سے میٹر ریڈنگ کی شکایات کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔اس ضمن میں یہ اسمارٹ میٹرز گھروں، ٹرانسفارمرز اور گرڈ اسٹیشنز پر لگائے جائیں گے جس کے باعث صارفین کو بجلی کے استعمال سے متعلق بروقت آگہی بھی حاصل ہو گی۔ یہ منصوبہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس سے صارفین کو اضافی بلوں اور اوور ریڈنگ جیسی شکایات کا بھی خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :