بھارت نے بھی یمن میں محصور ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے طیارہ روانہ کر دیا

پیر 30 مارچ 2015 12:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان کے بعد بھارت نے بھی یمن میں محصور ہندوستانیوں کو نکالنے کے لئے طیارہ روانہ کر دیا ۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق 180 سیٹوں پر مشتمل بھارت کی ایئربس 320A ایئرکرافٹ نئی دہلی سے صبح 7:45 منٹ پر براستہ مسقط یمن کے دارالحکومت صنعاء پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے گزشتہ روز کہا تھا کہ حکام سے اجازت لے کر 3 گھنٹے’ کے اندر پرواز بھیجے گی انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا کہ وہ ایک بحری جہاز بھی بھیج رہے ہیں جس میں 1500 مسافروں کو لانے کی گنجائش ہے ۔ وزارت نے یمن میں موجود صورت حال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے جہاں ایئرپورٹس بند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :