بھٹو کی برسی میں بلاول کی شرکت کا امکان نہیں، خورشید شاہ

پیر 30 مارچ 2015 12:00

بھٹو کی برسی میں بلاول کی شرکت کا امکان نہیں، خورشید شاہ

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ): قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی 36 ویں برسی میں ان کے نواسے اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کا امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ برس دسمبر میں اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی میں بھی شرکت نہیں کی تھی، جس سے یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ بلاول کے اپنے والد سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مبینہ طور پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔