عورت نے لاعلاج کینسر کو بہت آسانی سے شکست دے دی۔

پیر 30 مارچ 2015 11:59

عورت نے لاعلاج کینسر کو بہت آسانی سے  شکست دے دی۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء)ایک عورت ، ڈاکٹروں کے مطابق جس کی زندگی کی معیاد صرف 5 سال تھی، نے انناس کھا کر کینسر کو شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق 31 سالہ کینڈس میری فاکس کو تائرواڈ کینسر ہوا تھا۔اس نے صرف اپنی خوراک پر توجہ دے کر اور اپنے شوہر سے دور رہ کر اس کینسر کو شکست دے دی۔ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ اب کینڈس کا کینسر ٹھیک ہو چکا ہے۔

کینڈس اب ایک ویب سائٹ چلاتی ہے جہاں وہ لوگوں کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیتی ہے۔ ہرٹفورڈشائر کے علاقے ہوٹون رجیس سے تعلق رکھنے والی کینڈس کا کینسر کی تشخیص کے بعد ایک آپریشن بھی ہوا تھا جس میں اس کے جسم سے 20 گلٹیاں نکالی گئیں۔ دوماہ کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ کینسر دوبارہ پھیل گیا ہے اور کینڈس کے پاس زندگی کے صرف 5 سال ہیں۔

(جاری ہے)

کینڈ س نے کیموتھراپی کرانے سے انکار کرتے ہوئے اپنی خوراک پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔ وہ روز کے تین انناس کھانے لگی۔ انناس کے ساتھ ساتھ چکوترے(گریپ فروٹ)، لیمن، سیب، کیلے اور کیوی(پھل) کھانے لگی۔ اس نے تمام تیزابی چیزوں سے خود کو دور کر لیا۔ اس نے الکوحل ، گوشت حتیٰ کے اپنے شوہر، جس کا رویہ زیادہ اچھا نہیں رہا تھا، کوبھی چھوڑ دیا ۔

کینڈس نے مزید کہا کہ اس نے کیمیکل والی بیوٹی پراڈکس، صفائی کے سپرے، سموکنگ ترک کر کے یوگا شروع کر دی۔کینڈس کے بقول ذہنی دباؤ، کیمیکل اور جانوروں کا گوشت کینسر کا باعث بنتے ہیں۔ چھے مہینے کے اندر اندر چوتھے درجے کا کینسر بالکل غائب ہوگیا۔ کینڈس کا کہنا ہے کہ میں نے ہرطرح کی تیزابی چیز کو چھوڑ دیا جس کی وجہ سے زندگی مجھے واپس مل گئی۔