لورا لائی میں لیویز چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ،لیویز گاڑی تباہ

پیر 30 مارچ 2015 11:58

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) : بلوچستان کے ضلع لورالائی میں قلعہ سیف اللہ روڈ پر واقع لیویز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے دوبارہ حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے قریبی پہاڑوں سے چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں لیویز کے زیر استعمال گاڑی اور ایک کمرہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حملے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشتگردوں کی کی تلاش شروع کر دی۔ چند روز قبل بھی لورالائی سے ملحقہ میختر کیعلاقے میں دہشتگردوں نے لیویز اہلکاروں کو گاڑی سے اتار کر نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :