ملتان :کنویں سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ، صفدر کو ذاتی رنجش پر قتل کیا گیا

پیر 30 مارچ 2015 11:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) ملتان میں گزشتہ روز کنویں سے مردہ حالت میں برآمد ہونے والے شخص کو ذاتی رنجش پر قتل کیا گیا ، پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ماڑی پور کا ہائشی چالیس سالہ صفدر تین روز قبل گھر سے باہر نکلا اور غائب ہوا تھا ، تاہم گزشتہ روز صفدر کی لاش کنویں سے ملی جس کے بعد تھانہ الپہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا تھا ، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کیمطابق صفدر کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جس پر مقتول کے اہلخانہ کی مدعیت میں چار افراد محمد یار ، راجا علی ، ظفر شاہ اور طاہر شاہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔

متعلقہ عنوان :