Live Updates

آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی فتح سے تبدیلی کا آغاز ہو گیا،آئندہ الیکشن میں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی،کسی عہدے کے لالچ میں تحریک انصاف میں نہیں آیا بلکہ مجھے پارٹی آرگنائز کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، جس پر میں نے کام شروع کر دیا ہے، پی ٹی آئی بزنس کلب بنا دیا گیا ہے جس میں 200 سے بزنس مین شامل ہیں

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کابیرسٹر سلطان چوہدری کی فتح پرردعمل

پیر 30 مارچ 2015 11:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر سلطان چوہدری کی فتح سے تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے، آئندہ الیکشن میں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی،کسی عہدے کے لالچ میں تحریک انصاف میں نہیں آیا بلکہ مجھے پارٹی آرگنائز کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، جس پر میں نے کام شروع کر دیا ہے، پی ٹی آئی بزنس کلب بنا دیا گیا ہے جس میں 200 سے بزنس مین شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ اس لئے تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ ملک میں کوئی احتجاجی تحریک شروع کی جائے۔ لہذا حکومت فی الفور کمیشن تشکیل دے۔ اگر حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائے گئی۔ یمن کے ایشو پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات