چنیوٹ،برجیاں اسٹاپ پر حادثہ، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق،4زخمی

پیر 30 مارچ 2015 11:09

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) چنیوٹ میں لاہور روڈ پر برجیاں اسٹاپ کے قریب ڈمپر اور کار میں تصادم سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد پنڈی بھٹیاں جارہے تھے۔

(جاری ہے)

لاہور روڈ پر برجیاں کے قریب مخالف سمت سے آنے والا ڈمپر بے قابو ہوکر کار پر چڑھ دوڑا۔حادثہ بارش کے باعث پھسلن سے پیش آیا۔جاں بحق افراد میں محمد نواز،بیٹی انعم، بیٹا شاہزیب اور بھائی فیاض جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 7 ماہ کی ایک بچی محفوظ رہی۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :