یمن میں پاکستانی قیدیوں کی حوالگی کی درخواست کی ہے، مرزااختیاربیگ

پیر 30 مارچ 2015 11:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) یمن میں پاکستان کے اعزازی سفیر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ یمنی حکومت سے وہاں موجود پاکستانی قیدیوں کو حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یمن کی جیلوں میں11پاکستانی قید ہیں جن میں سے 6 افرادکا تعلق بلوچستان،4 کا سندھ اور ایک کا خیبرپختونخوا سے ہے۔مرزا اختیاربیگ کا کہنا تھا کہ ان قیدیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کی درخواست یمنی حکومت سے کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :