ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرادیئے

پیر 30 مارچ 2015 11:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت چھوڑنے کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی کام نہ کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کی جانب سے پارٹی قیادت چھوڑنے کے اعلان کے نائن زیرو پر موجود ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی اپنے استعفے رابطہ کمیٹی کو جمع کرا دیئے ہیں، جن لوگوں نے اپنے استعفے جمع کرائے ان میں رووف صدیقی، آصف حسنین، صفیان یوسف، ساجد علی، صلاح الدین سمیت دیگر اراکین قومی و سندھ اسمبلی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر الطاف حسین ایم کیو ایم کی قیادت نہیں کر سکتے تو پھر ہمارا اراکین اسمبلی ہونے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام الطاف حسین سے مشروط ہے اگر وہ نہیں تو ہم بھی نہیں۔