جسٹس منظور احمد ملک نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

پیر 30 مارچ 2015 11:02

جسٹس منظور احمد ملک نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء) جسٹس منظور احمد ملک نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی جہاں قائمقام گورنر پنجاب رانا اقبال نے نئے چیف جسٹس منظور احمد ملک سے حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ہائیکورٹ کے تمام معزز جج صاحبان کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پراسکیوٹر جنرل پنجاب سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ۔ جسٹس منظور احمد ملک لاہور ہائیکورٹ کے 43ویں چیف جسٹس ہیں۔