الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

پیر 30 مارچ 2015 10:53

الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

کراچی:(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء) عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج کے بعد ایم کیو ایم کا قائد نہیں رہوں گا۔ کارکنوں کو رات کو آج آخری بار زحمت دے رہا ہوں۔ اب میں قیادت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر ملک دشمنی کے الزامات لگائے گئے۔ 40 سال بہت تنقید برداشت کی اب مزید نہیں کر سکتا۔

مظلوموں کے حقوق اور ان کی زندگی سنوارنے کے لیے 25 سال سے جلا وطنی کاٹ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کارکن خود کو مجھ سے الگ کر لیں۔ کارکنوں کو میرے دکھ کا ذرا احساس نہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا جماعت اسلامی والوں کے گھروں سے طالبان اور القاعدہ والے پکڑے گئے۔ کسی نے لشکر جھنگوی اور لشکر طیبہ والوں کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے لگائے تمام الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم نے پرویز مشرف کا ساتھ دیا۔ کیا عمران خان نے ریفرنڈم میں پرویز مشرف کا ساتھ نہیں دیا؟ عمران خان نے کہا میں بزدل بن کر باہر بیٹھا ہوں۔ عمران خان نے دھرنے میں کہا تھا انقلاب آنے تک گھر نہیں جاؤں گا۔ شادی کے بعد عمران خان کا کنٹینر اور انقلاب غائب ہو گیا۔