حکومت یمن کی صورت حال پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سیاسی قوتوں اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، سینیٹر رحمن ملک
وزیراعظم یمن کی صورت حال پر ثالثی کا کردار ادا کریں، پیپلزپارٹی یمن میں جمہوریت کی بقا کے لیے ہونے والی کارروائی کی حمایت کرتی ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ، آج اگر سعودی عرب مشکل میں ہے تو پاکستان اس کے ساتھ ہے، پریس کانفرنس سے خطاب
اتوار 29 مارچ 2015 23:33
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمن ملک نے کہا ہے کہ حکومت یمن کی صورت حال پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سیاسی قوتوں اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔ وزیراعظم نواز شریف کو چاہئے کہ وہ یمن کی صورت حال پر ثالثی کا کردار ادا کریں۔ اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر عبدالرحمن ملک نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی یہ صورت حال پہلے بھی ہوتی رہتی ہے۔
مصر، شام اور لیبیا میں بھی اس طرح کے حالات پیش آئے ہیں۔ ماضی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری تناؤ کو کم کرنے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری نے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔ عراق پر امریکی حملے سے قبل شہید بے نظیر بھٹو نے بھی اس وقت ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم مغربی دباؤ کے سبب ثالثی کی یہ کوششیں کامیاب ثابت نہ ہوسکیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.